🌺 *یقینا ہم بریلوی ہیں*🌺🌺🌺
_جو لوگ بریلوی کہے جا نے پر معترض ہیں ان سے میرا سوال ہے_
کہ کسی زمانے میں اشعری و ماتریدی ہمارے عقیدے کی پہچان رہی کہ نہیں؟ ؟؟؟؟
کیا ہم تفضیل الشیخین سے نہیں پہچانے گئیے؟؟؟؟؟؟
کیا کبھی حب الختنین ہماری شناخت نہیں رہی؟؟؟؟؟
جواز علی مسح الخفین ہمارا نشان امتیاز نہیں رہا؟ ؟؟؟؟؟؟؟
اکابر نے لفظ حسینی سے اپنے عقائد حقہ کی پہچان کروایا کہ نہیں؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
(یہ الگ بات ہے کہ بہروپیوں نے اجاگر کرنے کی جرات نہیں کی)
جواب دو جواب دو جواب دو
*دوسرا پہلو*
صوفیت عقائد و نظریات کی علامت کبھی بنی ہے؟ ؟؟؟؟؟؟؟
میں کہتا ہوں صوفیت عقائد و نظریات کی علامت کبھی نہیں بنی ، آج عقائد حقہ کی شناخت کیلئے صوفی ازم کا لیبل لگایا جا رہا ہے
لیکن اس اصطلاح کے اطلاق پر کوئ معترض نہیں
بریلویوں نے بھی اس کے وجہ تفریق ہونے کا انکار نہیں کیا حالانکہ خط امتیاز کیلئے صوفیت جامع اور مانع نہیں
یہی سبب تو ہے کہ دیابنہ نے اپنے آپ کو صوفی و چشتی کہلوانا شروع کر دیا لیکن جب بات بریلویت کی آتی ہے تو شیطان اس کے قریب تک نہیں آتا اور عقائد حقہ کے ماننے والے اس سے خارج نہیں ہوتے یہ لفظ کتنا جامع اور مانع ہے
اس کے باوجود بعض دعویداران اہلسنت اصطلاح بریلویت پر شب خون مارنے سے باز نہیں آتے اس لفظ کو سنتے ہی مرگی کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں،
*آخر کیا وجہ ہے؟*
صاف ظاہر ہے, اس سے ان کا مطلوب حاصل نہیں ہوتا ہر چہار جانب منہ مارنے کا موقع نہیں ملتا لوگوں کو اندھا بنا کر لوٹنے اور اپنا غلام بنا نے کی گنجائش باقی نہیں رہتی
اس لئے اس لفظ کے اطلاق سے ناگواری کا اظہار کرتے ہیں
_مگر قدرت کا کمال دیکھئے_ کہ منکریں کو بھی دنیابریلوی ہی کہتی ہے - سلام پڑھا بریلوی کہا گیا ، مزار پہ حاضری دی بریلوی کہا گیا، چادر پوشی کی بریلوی کہا گیا، بارھویں کیا، یا رسول اللہ کا نعرہ لگایا ، فاتحہ کیا مراسم اہلسنت کو عملی جامہ پہناتے دیکھکر اصطلاح بریلویت سے منسوب کردیا جاتا ہے
اگر لفظ بریلویت سے اتنا چڑھ ہے تو ان امور کو عملی جامہ پہنانا چھوڑ دو تاکہ دنیا تمیں بریلوی کہنا چھوڑ دیں
ورنہ لاکھ مخالفت کرو دنیا تمہیں بریلوی ہی کہے گی.
✒ *نوجوان صحافی حضرت مولانا محمد اشرف رضا خاں قادری*
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت, بریلی شریف
Friday, January 26, 2018
یقینًا ہم بریلوی ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment