🌺یقینا ہم بریلوی ہیں اور بریلوی ہو نے پر ہمیں ناز ہے 🌺
✊✊✊✊✊✊✊✊✊✊✊✊✊✊✊
لفظ ” * *بریلوی* * ” کے مخالفین کو انتباہ…. ذرا ہوش میں رہ کر مخالفت کرنا ورنہ مشکوک اور مشتبہ افراد کی صف میں شامل ہو جائیں گے (مخالفت کرنے والوں کو کہا ہے، اگر کوئی مخالفت نہیں کرتا اور بریلوی استعمال نہیں کرتا صرف اہل سنت کہتا ہے اس سے کوئی شکایت نہیں) حضرت علامہ علوی نے اپنے شیخ علامہ تبانی سے یہ قول سنایا کہ: اذا جاءکم احد من الحجاج الھنود فاذکروا لدیہ الشیخ احمد البریلوی فان سرّ فھو من اھل السنۃ و ان سخط و غضب فھو من اھل البدعۃ علامہ تبانی نے علمائےعرب کو خطاب کرکے یہ فرمایا تھا اور سنی کو پہچاننے کے لیے یہ معیار قائم کر دیا تھا کہ جو حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی قدس اللہ تعالیٰ سرہ العزیز کا ذکر سن کر خوش ہوتا ہے وہی سنی ہے اس لیے ہمیں’’بریلوی کہلانے پر فخر ہے۔ بریلوی کہنے سے اگر کوئی چِڑتا ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔ (ما خوذ از :ہمیں بریلوی کہلانے پرفخر ہے، تصنیف از علامہ محمد عاشق الرحمن القادری حبیبی) تبصرہ: سید علوی مالکی رحمۃ اللہ علیہ تو ہندوستان کے رہنے والے نہیں ، نہ ہی بریلی شریف کے رہنے والے ہیں ، اس کے باوجود کہہ رہے ہیں ہمیں بریلوی کہلانے پر فخر ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ بریلوی کو عقائد کی نسبت سے استعمال کیا ہے انہوں نے اور آگے فرمایا کہ کوئی چِڑتا ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ۔ یعنی چِڑتے رہو کم بختوں، تم جیسے لوگ اُس زمانے میں بھی تھے اور تم لوگ اِس وقت بھی ہو تو کیا پرواہ۔ جب سید مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے، ایک سید زادے نے چھوڑدیا تم لوگوں کی پرواہ کرنا تو ہم لوگ کس خوشی میں تم لوگوں کی پرواہ کریں؟ فضول ہانکتے رہو لفظ بریلوی کے خلاف۔ اور ایک سید زادے نے سنیت کا معیار کیا قائم کیا؟؟ یہ کہ کسی سنی کو پہچاننا ہے تو اس کے سامنے احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا نام لیا جائے۔ سن کر خوش ہو تو سنی ہے۔ اور اگر جل جائے، چِڑ جائے، تیوری چڑھا لے،اگر ،مگر،چونکہ جیسے عذر تراشے تو سمجھ جاؤ،، کچھ تو ہے جسکی پردہ داری ہے
اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں بریلوی کہنے پر اور کہلوانے پر فخر ہے، اور ہمارے ساتھ عظیم سادات کرام بھی شامل ہیں۔ باقی جنہیں جلنا ہے جلے،نہیں کہنا ہے نہ کہے ہم تو کہیں گے اور دھوم سے کہیں گے۔ کیوں کہ ہمیں سنیوں اور بدمذہبوں و دہشت گردوں میں فرق کا یہی نسخہ ملا ہے ہمارے بڑوں اور اسکالرز سے ۔ اور یہی لفظ ہمارے نزدیک معیار ہے۔ اگر کوئی بریلوی کہنے والوں پر اعتراض کرتا ہے یا اعلی حضرت کے نام لینے پر اعتراض کرتا ہے تو وہ اسی معیار پر پرکھا جائے گا ہمارے نزدیک باقی ساری دنیا کو کس کو کیسے پہچاننا ہے یہ وہ جانیں۔ہم سنیوں کا معیار واضح ہے ۔ میرے شیخ تاج الشریعہ فرماتے ہیں: مسلک اعلیٰ حضرت سلامت رہے ایک پہچان دینِ نبی کے لیے پھر نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : مسلک اعلی حضرت(اہل سنت) پہ قائم رہو زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے اگر ہم نے ایسا کر لیا تو خوش خبری سناتے ہوئے فرماتے ہیں : اختر قادری خلد میں چل دیا خلد وا ہے ہر اک قادری کے لیے نوٹ: رضوی مریدین سے گزارش ہے کہ ہوش ہی میں رہیں اور لوگوں پر طنز و بدتمیزی سے بچیں
Sunday, January 28, 2018
یقینا ہم بریلوی ہیں اور بریلوی ہو نے پر ہمیں ناز ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment