Sunday, January 28, 2018

ڈیجیٹل لائبریری لنکس

علم کا خزانہ
(سرچ قرآن و حدیث و فقہ  کے 12 سافٹ وئیرز)

آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ اکیسویں صدی میں پیدا ہوئے، اس لحاظ سے کہ فی زمانہ اللہ رب العزت نے آپ کو وہ وہ نعمتیں عطا فرمائیں جو ماضی کے علما و عوام کو حاصل نہ تھیں۔ انہی نعمتوں میں سے ایک نعمت سرچ قرآن و حدیث و فقہ انجنز ہیں۔
میری دلی دعا ہے کہ جو جو لوگ ان سافٹ وئیرز کی تیاری میں شریک رہے اللہ رب العزت ان سب پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اور ان کی مشکلات آسان فرمائے۔
ذیل میں کچھ سافٹ وئیرز کے لنکس اور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آج ہی ان سافٹ وئیرز کو ڈاون لوڈ کیجئے اور ان سے استفادہ فرمائیے۔
ان سافٹ وئیرز کے فیچرز اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں الگ سے بیان کیا جائے تو تحریر طویل ہو جائے گی۔ آپ ان سافٹ وئیرز کو کھول کر از خود ان کے فیچرز کے بارے میں جان سکتے ہیں۔  یاد رہے کہ ان سافٹ وئیرز کے مواد کو کاپی پیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے جوکہ دور حاضر کی بہت بڑی ضرورت ہے۔
(سافٹ وئیرز استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے، البتہ پھر بھی سمجھ نہ آئے تو آپ یو ٹیوب سے متعلقہ سافٹ وئیر کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔)

1۔ مکتبہ شاملہ عربی
یہ سترہ ہزار یا اس سے بھی زائد عربی اسلامی کتب کا خزانہ ہے۔ جس کے ذریعے آپ بہت سے کام منٹوں سیکنڈوں میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ یہ بہت بڑا سرچ انجن سافٹ وئیر ہے، اس وقت تمام اسلامی دنیا اس کی برکات سے مستفید ہو رہی ہے۔
مکتبہ شاملہ کا ایک فارسی ورژن بھی دستیاب ہے جس میں فارسی اسلامی ادب کا ذخیرہ موجود ہے۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
https://islaamiclibrary.wordpress.com/2009/03/01/thecomprehensivelibrary/

2۔ مکتبہ جبرائیل
مکتبہ شاملہ کی طرح مکتبہ جبرائیل  بھی کتابوں کا خزانہ ہے۔ لیکن فرق یہ ہے کہ مکتبہ جبرائیل میں اردو اسلامی کتب ہیں جبکہ شاملہ عربی کتب پر مشتمل ہے۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
http://maktaba-jibreel.software.informer.com/1.0/

3۔ ایزی قرآن و حدیث
یہ سافٹ وئیر قرآن پاک کے بہت سے تراجم اور تفاسیر کے علاوہ حدیث کی امہات کتب پر مشتمل ہے جس کے ذریعے آپ مطلوبہ تحقیق محض چند منٹوں میں سرانجام دے سکتے ہیں۔ 
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
http://www.easyquranwahadees.com/downloads/

4۔ موسوعہ قرآن و حدیث
قرآن وحدیث کا یہ سرچ انجن نہایت شاندار ہے جس کے ذریعے آپ قرآن پاک اور صحاح ستہ کتب حدیث میں سے کچھ بھی تلاش کر سکتے ہیں، حدیث کے راویوں کے حالات و احکام کے بارے میں جان سکتے ہیں، علاوہ ازیں مزید بھی کئی فیچرز ہیں۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
http://islamicurdubooks.com/books/mawsoaa-tul-quran-wal-hadith/

5۔ قرآن کوڈ
یہ قرآن پاک سے متعلق سب سے بڑا سرچ انجن سوفٹ وئیر ہے ۔ اس کے فیچرز اور کرامات آپ اسے دیکھنے کے بعد ہی سمجھ پائیں گے۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
https://qurancode.codeplex.com/

6۔ سرچ قرآن
یہ بھی قرآن پاک کا سرچ انجن ہے جس میں آپ اردو، رومن، عربی کسی بھی زبان میں کسی بھی موضوع کی قرآنی آیات اور مطلوبہ معلومات سرچ کر سکتے ہیں۔
7۔ سرچ حدیث
یہ بھی سرچ قرآن ہی کی طرح حدیث کا سافٹ وئیر ہے۔
ان کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے: یہ دونوں سافٹ وئیر اب ایک سافٹ کی شکل میں موبائل فون میں بھی قابل استعمال ہیں۔
http://www.theislam360.com/

8۔ المدینہ لائبریری
یہ دعوت اسلامی کی کتب کا سافٹ وئیر ہے او ر اس کے فیچرز بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
https://www.dawateislami.net/downloads/desktop-application/al-madina-library 

9۔ فتاویٰ رضویہ سافٹ وئیر
یہ فقیہ الہندمولانا امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے 30 جلدوں پر مشتمل فتاویٰ جات کا یونی کوڈ سافٹ وئیر ہے جس کے ذریعے آپ فتاویٰ میں کچھ بھی سرچ کر کے کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ بھی نہایت عظیم سافٹ وئیر ہے۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
https://www.dawateislami.net/downloads/desktop-application/fatawa-razaviyya

اینڈرائیڈ فون میں ڈاون لوڈ کرنے کیلئے اپنے فون سے اس لنک پر کلک کریں، یا گوگل پلے سٹور میں جا کر fatawa rizviya complete search v1  لکھئیے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.saeedi.soft.fatawarizwiyacomplete&hl=en
فقہ کی کتاب بہار شریعت کتاب کا موبائل فون سرچ انجن یہاں دستیاب ہے:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.saeedi.soft.bahareshariat&hl=en 
یا پھر فون سے گوگل پلے سٹور پر لکھئے: bahar e shariyyat search app

10۔ مکتبہ اہل بیت
یہ بھی ایک نہایت عمدہ سافٹ وئیر ہے جس میں بہت سی نایاب کتب شامل کی گئی ہیں۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
اس کا لنک دستیاب نہیں ہو سکا۔ گوگل پر سرچ کیجئے شائد آپ کو مل جائے۔

11۔ القرآن سافٹ وئیر مع خزائن العرفان تفسیر
یہ دعوت اسلامی کا بنایا ہوا قرآن پاک کا سافٹ وئیرز ہے  جس میں فیچرز اگرچہ محدود ہیں لیکن مفید علم ہے۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے دعوت اسلامی کی ویب سائیٹ وزٹ کیجئے۔

12۔ الجامع لحدیث النبویﷺ
یہ احادیث پاک کا عربی سوفٹ وئیر ہے  جس کے فیچرز اپنی مثال آپ ہیں۔
اس سافٹ کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
http://www.mediafire.com/file/bft10eq8b4w1rxy/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9+%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%AF%D9%8A%D8%AB.part2.rar

ان کے علاوہ بھی چند ایک چھوٹے بڑے سافٹ وئیرز ہیں جو آپ کی ریسرچ کو نہایت آسان بنا سکتے ہیں۔ گوگل پر سرچ کرنے سے ممکن ہے اتنے ہی مزید سافٹ وئیرز بھی دریافت ہو جائیں۔

طالب دعا: محمد فیصل ریاض شاہد
سربراہ آپریشن ارتقاے فہم و دانش

No comments:

Post a Comment